طیارہ حادثہ: سندھ ہائیکورٹ میں متفرق درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

173

کراچی( نمائندہ جسارت) سندھ ہائیکورٹ کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس واقعے کی تحقیقات کے لیے سندھ ہائیکور ٹ میں متفرق درخواستیں دائر کردی گئیں درخواست پرسماعت جمعہ کو ہوگی۔ سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار کا موقف ہے کہ قومی ائر لائن کے لیے مخدوش حالت میں طیاروں کا خریدنا اور اڑانا مسافروں اور عملے کی جان سے کھیلنے کے مترادف ہے،7دسمبر 2016 کو بھی اے ٹی آر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا ،اے ٹی آر طیارہ سانحے کی تحقیقات اب تک سامنے نہیں آسکیں،لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار ہوا جس میں 97افراد جاں بحق ہوگئے، طیارے میں 7اراکین ، 9بچوں ‘30خواتین اور 59مرد سمیت 99افراد سوار تھے،پی آئی کے جہازوں پر سفر کرنے والے روزانہ 800سے زائد مسافروں کی جان کو خطرہ ہے،اس سے قبل بھی عدالتی حکم کے باوجود متعلقہ حکام تسلی بخش جواب نہیں دیتے،پی آئی اے کے انسپکشن اور کلیئرنس کے بغیر مسافر بردار طیاروں کو روکا جائے،درخواست میں پی آئی کے سی ای او کو بھی فوری طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے، عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی،جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ جمعہ کو درخواست کی سماعت کرے گا۔