قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری

153

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے لیے تکنیکی مذاکرات جاری ہےں، آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرکمیونیکیشن کا کہناہے کہ جلد جائرہ مذاکرات کو مکمل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے کہا کہ پاکستان کے لیے قرض پروگرام موجودہ صورت حال میں بھی پہلے کی طرح جاری ہے۔ پروگرام کا دوسرا جائزہ جلد مکمل کرلیاجائے گا۔جیری رائس کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی مذاکرات جاری ہیں،جو ایکس ٹینڈڈ فنڈفیسیلیٹیکے لیے کیے جارہے ہیں، امید ہے کہ جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ مذاکرات میں کوروناوائرس کی عالمی وباکے باعث تعطل آیاتھا، ا±س وقت ریپڈ فنانسنگ انتہائی اہم تھی۔ یاد رہے ایک ماہ قبل آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک ارب 40 کروڑڈالرریپڈ فنانسنگ کے تحت جاری کیے تھے، اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ موجودہ غیریقینی صورتحال میں کوروناکے معاشی اثرات سامنے آئیں گے، آئی ایم ایف کی مدد سے بین الاقوامی ذخائرمیں بہتری آئے گی اور عارضی اخراجات میں اضافے کے لیے بجٹ کومالی اعانت فراہم ہوگی۔ خیال رہے جولائی 2019ءمیں آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے 3 سال کے عرصے میں 6 ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دی تھی ، جس کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے اب تک ایک ارب 45 کروڑڈالر کاقرضہ مل چکا ہے۔