عمان کا لاک ڈاؤن ختم کرنیکا اعلان سرکاری ملازمین کو حاضری کا حکم

254

عمان/ واشنگٹن/لندن( آن لائن+اے پی پی ) سلطنت عمان نے دارالحکومت مسقط اور مضافات سے جمعہ 29 مئی کو لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عمانی حکام نے یہ فیصلہ 10 اپریل سے مقرر کرفیو میں تخفیف پالیسی کے تحت کیا۔ سلطنت عمان کی اعلیٰ کمیٹی نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی کہ 31 مئی سے کم از کم 50 فیصد سرکاری ملازمین کی دفاتر واپسی کو یقینی بنائیں۔ علاوہ ازیںدنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور وبا کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، مختلف ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 58 ہزار 46 جبکہ مصدقہ متاثرین کی تعداد 58 لاکھ60 ہزار 138ہوگئی ہے۔ جمعرات کوبرطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا بدستور کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ سے زاید ہے جبکہ ملک میںمتاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ 59ہزار کے لگ بھگ ہے۔ متاثرین کی تعداد کے حوالے سے دس سرِفہرست ممالک میں امریکا کے علاوہ برازیل، روس، برطانیہ، اسپین، اٹلی، فرانس، جرمنی، ترکی اور بھارت شامل ہیں۔