طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ،7 پولیس اہلکار ہلاک، 3 زخمی

159

کابل (اے پی پی) افغانستان کے مغربی صوبہ فراح میں سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان عید الفطر کی 3 روزہ مختصر جنگ بندی کے بعد طالبان کے سیکورٹی چیک پوسٹ پر پہلے بڑے حملے میں7 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس ترجمان محب اللہ محب نے بتایا کہ گزشتہ رات کو طالبان نے صوبہ فراح کے دارالحکومت فراح شہر کی ریگی گائوں میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس میں 7 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے جبکہ جوابی فائرنگ میں طالبان کے بھی مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔