عذیر بلوچ کی والدہ نے فوجی عدالت کی سزا کیخلاف اپیل دائرکردی

134

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو ملٹری کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا پر سندھ ہائیکورٹ میں عذیر بلوچ کی والدہ نے درخواست دائر کردی، عذیر بلوچ کی والدہ کی دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق عذیر بلوچ کو ملٹری کورٹ نے 12 سال قید کی سزا سنائی ہے، عذیر بلوچ کو فوجی عدالت سے سینٹرل جیل کراچی منتقل کرنے کی خبر شائع ہوئی ہے،جیل حکام نے عذیر بلوچ سے ملاقات کرانے سے انکار کردیا ہے،جیل حکام کو عذیر بلوچ کوجیل منتقل کرنے کے باوجود ملٹری کورٹ کے فیصلے کی کاپی فراہم نہیں کی گئی، چیف جسٹس پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف اور دیگر ملٹری کورٹ کے فیصلے کی کاپی حاصل کرنے کے لیے خطوط بھی لکھے، عذیر بلوچ کو سزا دیتے وقت انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے، ملٹری کورٹ کے فیصلے کے بعد ملزم کو حکم نامے کی کاپی فراہم کرنا اسکا بنیادی حق ہے، تاکہ اپیل دائر کرسکے،عذیر بلوچ کو ملٹری کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا کالعدم قرار دی جائے،عذیر بلوچ کو دی گئی سزا غیر قانونی ہے،عذیر بلوچ کے خلاف جاری فیصلے کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے،عذیر بلوچ سے اس کی والدہ کی ملاقات کا حکم دیا جائے۔