پولیو ورکرز سمیت ڈیڑھ لاکھ ملازمین کی برطرفی‘ فریقین سے جواب طلب

123

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں لاک ڈاؤن کے دوران 450 پولیو ورکرز سمیت ڈیڑھ لاکھ ملازمین کی برطرفی کے خلاف درخواست کی سماعت، عدالت نے فریقین سے 16 جون تک جواب طلب کرلیا سندھ ہائی کورٹ میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیو ورکرز سمیت ڈیڑھ لاکھ ملازمین کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے سیکرٹری لیبر ،سندھ حکومت ،انڈسٹریز و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 16 جون تک جواب طلب کرلیا ، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران پولیو ورکرز اور مختلف انڈسٹریز سے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے، سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران ملازمین کو برطرف نہ کرنے اور تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دیا تھا،سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن اور آرڈیننس کے باوجود ڈیڑھ لاکھ سے زائد ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے،مختلف انڈسٹریز سے نکالے گئے ملازمین بھی عدالت میں پیش ہوگئے ،جسٹس محمد علی مظہر نے انڈسٹریز سے نکالے گئے ملازمین سے بھی تفصیلات معلوم کیں۔