طیارہ حادثے کے ڈی این اے 8 دن میں کر لینگے،ڈائریکٹر کیمیکل سینٹر جامعہ کراچی

126

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنس جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر اقبال چودھری نے وڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے تمام تر انتظامات موجود ہیں، طیارہ حادثے کے تمام ڈی این اے6 سے 8 دنوں میں مکمل کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 12 ڈی این اے میچ ہوچکے ہیں۔ سندھ حکومت کی قائم کردہ یہ لیبارٹری ایک سال سے کام کر رہی ہے، ہمارے پاس دنیا کی دیگر لیبارٹریز کے معیار کے مطابق کام ہو رہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اقبال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہماری ٹیم 24 گھنٹے ڈی این اے پروفائلنگ میں مصروف ہے، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو ڈی این اے معاملے پر مسلسل رابطے میں ہیں۔