امریکی مارکیٹ میں مکئی اور سویا بین کی قیمتوں میں تیزی

144

امریکا(کامرس ڈیسک)امریکی مارکیٹ میں مکئی اور سویا بین کی قیمتوں میں تیزی آگئی جبکہ گندم اورسونے کے نرخوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ امریکا میں سویابین اور مکئی کے نرخوں میںاضافہ اور گندم میں کمی ہوئی۔ شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویابین کے وقفے کے قریب جولائی کے لیے سودے 3.25 سینٹ بڑھ کر 8.50 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔مکئی کے جولائی کے لیے سودے 1 پینی بڑھ کر 3.20 ڈالر فی بشل جبکہ گندم کے جولائی کے لیے سودے 3.75 سینٹ کمی کے ساتھ 5.03 ڈالر فی اونس طے پائے۔علاوہ ازیں امریکا ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ کئی ملکوں میں لاک ڈائون کم ہونا ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1709.50 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودی0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1707.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے قریب نرخ 0.6 فیصد گر کر 1700.30 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 1691.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1697.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔ سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کے سہ پہر کو نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1707.85 ڈالر فی اونس رہے۔