گرانٹ بریڈ برن کی کارکردگی ایک نظر میں

387

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرانٹ بریڈ برن ستمبر 2018ء سے قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھارہے ہیں، وہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں،1990ء سے 2001 ء 7 ٹیسٹ اور11ایک روزہ میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے والے گرانٹ بریڈ برن اس سے قبل نیوز ی لینڈ مینز اے اور انڈر19ٹیموں کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں، گرانٹ بریڈ برن، اس نئے عہدے پر ملک کے ہائی پرفارمنس سینٹرز میںسپورٹ عملے کے مجموعی معیار کو بڑھانے کے ذمہ دار ہونگے، وہ نئے طریقوں کو رائج کرنے کے ساتھ ساتھ انفرادی تعلیم اور نظام کے تحت ایک کامیاب ماحول پیدا کرنے میں شہرت رکھتے ہیں، ایک ایسا نظام جو مستقل اپنی آراء، تشخیص اور مدد فراہم کرتا ہے جوکوچز کی ترقی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔