شہر میں مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق

54

کراچی (اسٹاف رپورٹر )عزیز آباد سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی جبکہ سرجانی حب ڈیم سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد تھانے کی حدود کریم آباد شاہ فیصل بازار کے قریب رہائشی عمارت کے چوتھی فلور فلیٹ نمبر 703 میں خاتون نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔ ایس ایچ او عزیز آباد حاجی ثنا اللہ نے بتایا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 28 سالہ شائستہ زوجہ زمان کے نام ہوئی ہے ، متوفیہ کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے جبکہ شوہر مزدور پیشہ ہے ۔ادھرسرجانی کے علاقے حب ڈیم کے قریب نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب گیا ، اطلاع ملنے پر پولیس اور ایدھی بحری خدمات کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، غوطہ خوروں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لاش کو نکال کر اسپتال منتقل کیا ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ 45 سالہ متوفی سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے شناخت ہوسکتی ۔