گلشن حدید میں رہزن نے مزاحمت پر شہری کوگولی مارک زخمی کردیا

408

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن حدید فیزٹو کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر ایک شخص کو زخمی کردیا، جسے ایمبولنس کے ذریعے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر زخمی کی شناخت 40 سالہ جمیل ولد یاسین کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے ، شہری کی دائیں ٹانگ پر گولی لگی ہے۔