کورنگی لانڈھی میں پانی بحران کے خلاف سخت احتجاجی تحریک چلانے کااعلان

113

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی لانڈھی میں پانی کے بدترین بحران پر جماعت اسلامی نے سخت احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ واٹر بورڈ کے کرپٹ افسران نے ٹینکر مافیا کی ملی بھگت سے پورے شہر میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کیا ہوا ہے۔ غربت کے ستائے عوام کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوچکا ہے ۔لوگ پانی کی بوند بند کو ترس رہے ہیں۔شہری احتجاج اورمظاہروںکے لیے تیار ہوجائیں۔