جامعہ بنوریہ عالمیہ نے آن لائن داخلوں کا اعلان کردیا

476

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کے دینی مدارس میں تعلیمی سال 2020-21ء کا آغاز،دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ نے آن لائن داخلوں کی سہولت مہیا کردی،11شوال سے درخواستیں وصول کی جائیں گی، باقاعدہ تعلیم وداخلوں کا آغاز وفاق المدارس کے حتمی اعلان کے بعد کیاجائے گا۔جمعرات کو جامعہ بنوریہ میں مجلس تعلیمی اور مجلس انتظامی کا مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے ایس اوپیز کے تحت مدارس کھولنے کا مطالبہ کردیا۔انہوںنے کہا کہ نونہالان وطن کے قیمتی وقت کوبربادہونے سے بچایاجائے۔ اجلاس میں نئے داخلوں اور تعلیمی سال کے حوالے سے اہم مشاورت بھی کی گئی۔