عوام کو لاک ڈائون کے خلاف سڑکوں پر آنا ہوگا،خرم شیرزمان

312

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے مسائل ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتے۔آئے روزنت نئے مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں۔نالائق وزیر اعلیٰ مسائل حل کرنے کے بجائے تنقید کرتے رہتے ہیں۔آصف زرداری اور بلاول زرداری دو ڈھائی ماہ سے غائب ہیں۔ عوام کا برا حال ہے۔ہم لاک ڈاؤن کی بھرپورمخالفت کرتے ہیں۔اب عوام کو لاک ڈاؤن کے خلاف سڑکوں پر آنا ہوگا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ، اراکین قومی اسمبلی آفتاب صدیقی،عالمگیر خان، آفتاب جہانگیر،جنرل سیکرٹری کراچی سعید آفریدی، ترجمان کراچی جمال صدیقی اور دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ شام کے 5 بجتے ہی کاروبار بند کردیا جاتا ہے۔ گویا5بجے کے بعد کوروناآزاد ہوجاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ شہرمیںپانی کی قلت مصنوعی ہے، ڈیڑھ سوسے زائد غیرقانونی ہائیڈرنٹ کے اصل مالکان کون ہیں؟ سندھ حکومت پانی کا بل معاف کرنے کے بجائے نلکوں میں پانی دے۔انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ شہر میںضلعی سطح پر آئسولیشن وارڈز کیوں نہیں بنائے گئے؟ یہاں لوگ کورونا میں مبتلا ہوکر بھی ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ حکومت سندھ کراچی میں لاک ڈاون کرکے وفاق کو پریشان کرنا چاہتی ہے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں بتایا جائے کہ سندھ کے اضلاع میں کورونا وائرس کے کتنے مریض ہیں؟ وینٹیلیٹر کتنے ہیں؟اموات کی وجہ کورونا نہیں حکومتی نااہلی ہے۔