مسلم لیگ(ن) نے یوم تکبیر کی سالگرہ سادگی سے منائی

235

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی 22ویں سالگرہ انتہائی سادگی اور پروقار انداز میں منائی گئی۔اس موقع پر سندھ کے تمام اضلاع اور ڈویژنز میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ ،جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ28 مئی 1998ء وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب 6 ایٹمی دھماکے کرکے دیاتھا۔ محمد نوازشریف کے فیصلے نے بھارتی غرور اور تکبر بلوچستان کے تاریخی مقام چاغی پر جلا کر خاک کردیا تھا۔اس طرح پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بن گیا۔