فیروز آباد سے 2 منشیات فروش گرفتار،500 گرام چرس برآمد

352

کراچی (اسٹاف رپورٹر )فیروز آ باد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے500 گرام سے زائد چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ ماڈل پولیس اسٹیشن فیروز آباد کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او اورنگزیب خٹک کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے پیٹرولنگ کے دوران 2مشکوک افراد کی تلاشی لی تو ان کے قبضے سے 500 گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان کی شناخت ناظم ولد قمر اور وحید ولد حمید کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فیروز آباداور کراچی کے دیگر علاقوں میں منشیات فروشی کا کام عرصہ دراز سے کر رہے ہیں۔ پولیس نے ضابطے کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 264/2020اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کر کے ملزمان کو شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا۔