وزیراعلیٰ سندھ کا دامن صاف نہیں، حلیم عادل شیخ

63

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ مرتضیٰ وہاب کا کام ڈس انفارمیشن پھیلانا ہے ان کی نوکری ہی جھوٹ پر چلتی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ کا دامن صاف نہیں ہے، انہوں نے کئی قسم کی سبسڈی دی ہے، تمام سبسڈی اومنی گروپ کو دی گئی، سبسڈی غریب عوام کے لیے دی جاتی ہے، آپ نے جو کچھ دیا اومنی گروپ کو دیا اور اپنے آقاؤں کو خوش کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہمارے وفاقی وزیر اسد عمر کمیشن کے سامنے بیان ریکارڈ کرا سکتے ہیں توآپ کیوں نہیں ؟وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جن کے ہاتھ صاف ہیں وہ بھی اپنا بیان ریکارڈ کرا سکتے ہیں تو آپ لوگ کیوں نہیں کراسکتے؟پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مراد علی شاہ نے ڈھول پیٹنے کے لیے درباری بھیج دیے، مراد علی شاہ کو اپنی صفائی پیش کرنی تھی تو کمیشن میں پیش ہوتے۔ انہوں نے سوال کیا کہ سندھ میں کتنے وینٹیلیٹر موجود ہیں اور کتنے استعمال میں ہیں؟ لاک ڈائون اور مارکیٹیں کھلنے سے کورونامیں اضافہ نہیں ہواجبکہ ٹرانسپورٹ کھولنے پر بھی سندھ حکومت ڈیل کرنا چاہتی ہے۔