انتہائی قلیل وقت میں ایٹم بم بنانا بہت بڑی بات تھی، ڈاکٹر عبدالقدیر

239

اسلام آباد( آن لائن) ایٹمی پروگرام کے خالق ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ انتہائی قلیل وقت میں ایٹم بم بنانا بہت بڑی بات تھی ، ٹاپ کلاس 20 لوگوں کی ٹیم بنائی، اتنی قابل اور طاقتور ٹیم شاید قیامت تک دو بارہ نہ بن سکے، سارا وقت گھر میں گزرارتا ہوں اپنی اہلیہ اور چند بلیوں کے ساتھ اچھا وقت گزر جاتا ہے۔ سینے میں اہم راز دفن ہیں کتاب لکھ کر پردہ نہیں اٹھائوں گا۔ جمعرات کے روز یوم تکبیر کے موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محسن پاکستان ڈاکٹراے کیو خان نے کہا ہے کہ کورونا کے معاملے پر احتیاط سے کام لے رہا ہوں اور سارا وقت گھر پر ہی گزارتا ہوں لاک ڈائون کے باعث معمولات زندگی بالکل متاثر نہیں ہوئے اپنی اہلیہ کے ساتھ وقت اچھا گزر جاتا ہے چند بلیوں اور بندروں کو کھانا کھلاتے ہیں اور بقیہ وقت پڑھائی لکھائی میں گزارتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جس ملک میں ایک سوئی اور سائیکل نہیںبن سکتی تھی 6 سے 7 برس کے قلیل وقت میں ایٹم بم بنانا بہت بڑی بات تھی، جنرل ضیا الحق کو 10 دسمبر 1984 کو خط لکھا تھا کہ ہم ایٹمی دھماکوں کے لیے تیار ہیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ میرے سینے میں اہم ملکی راز دفن ہیں اس لیے کتاب نہیں لکھ سکتا، اگر کتاب لکھی تو رازوں سے پردہ اٹھنے کا خطرہ ہے۔