راجن پور ،لیگی رہنما عاطف مزاری بیٹے کی فائرنگ سے جاں بحق

309

راجن پور(صباح نیوز)راجن پور میں مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عاطف خان مزاری بیٹے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عاطف خان مزاری اپنے ڈیرے عمرکوٹ میں پنچایت کی سربراہی کررہے تھے کہ بیٹے کی فائرنگ سے حادثاتی طور پر جاں بحق ہوئے۔واقعے کے بعد پولیس نے قتل کی ایف آئی آر بھی درج کرلی،ایف آئی آر مقتول کے بیٹے ریحان خاں مزاری کی مدعیت میں عمر کوٹ تھانے میں درج کی گئی ،جس میں بتایا گیا ہے کہ عاطف مزاری کو ان کے بیٹے عبدالباسط مزاری نے فائرنگ کر کے قتل کیا،جس میں وجہ قتل ملزم کی ذہنی خرابی بیان کی گئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عاطف خان مزاری کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم کی پارٹی کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔واضح رہے کہ سردار عاطف خان مزاری مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ کارکن تھے،وہ 2 بار رکن صوبائی اسمبلی بھی رہے۔