غیر ملکی ائیرلائنز کی پروازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت مل گئی

855

وفاقی حکومت نے غیرملکی ائیر لائنز کو ملک کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹس سے اڑان بھرنے کی اجازت دے دی۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق تمام ملکی اور غیرملکی ائیر لائنز کو آج رات 12 بجے سے 30جون تک بین الاقوامی پروازیں چلانے کی اجازت دے دی گئی۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی ائیر لائنز کو صرف آٶٹ باٶنڈ فلائٹس (پاکستان سے مسافروں کو لیجانے) چلانے کی اجازت ہوگی۔

سول ایوی ایشن کے مطابق تمام ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز جن میں شیڈول، نان شیڈول اور چارٹر پروازیں شامل ہیں شروع کردیں گے۔

فلائٹ آپریشن گوادر اور تربت کے علاوہ ملک کے تمام بین الاقوامی ائیرپورٹس سے شروع ہوجائے گا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ائیرلائنز کیلئے ایس او پیز کی پاسداری لازمی ہوگی، ہوائی جہازوں میں جراثیم کش اسپرے اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا۔