پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 22 سال مکمل

792

اسلام آباد: ملک بھر میں آج “یوم تکبیر” منایا جارہا ہے ، پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 22 سال مکمل ہوگئے۔

یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور پاکستان نے ایٹمی تجربات کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنادیا۔

بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے۔ اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیا۔

واضح رہے کہ  اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف اور پاکستانی سیاست دانوں نے تمام تر بین الاقوامی دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایک تسلیم شدہ ایٹمی طاقت منوانے  کے سنہری موقع ضائع نہیں ہونے دیا اور 28 مئی کو چاغی میں 5 دھماکے کر کے بھارتی افواج و سیاستدانوں کا منہ بند کروا دیا۔