تاجروں کا سندھ حکومت سے کاروباری سرگرمیوں کے اوقات بڑھانے کا مطالبہ

341

کراچی : شہر قائد کے تاجروں  نے سندھ حکومت سے کاروباری سرگرمیوں کے اوقات بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی سندھ  مراد علی شاہ سے صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد  نے ملاقات  کی، جس میں تاجروں نے ہوٹلز میں کھانا کھانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شاپنگ پلازہ اورمارکیٹیں رات 8بجے تک کھولی جائیں۔

تاجروں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں، ہماری کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے  تجاویز پر غور کیا جائے۔

جبکہ صنعتکاروں کے وفد نے  سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیداواری یونٹس کو کام کی اجازت دی جائے، تاکہ غریبوں کو چولہا جلانے میں آسانی ہو۔

ملاقات کے بعد متوقع ہے کہ سندھ حکومت  جمعہ اور ہفتہ کو تاجروں کوکاروبار کی اجازت دے دے،صوبائی حکومت کا ٹیک اوے اور ہوم ڈیلوری کے اوقات کا ر بھی  رات 11بجے تک کرنے کا امکان ہے۔