کورونا وائرس:ویکسین رواں سال دسمبر تک دستیاب ہونے کے امکان

448

نیو یارک: امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال دسمبر تک کوروناوائرس ویکسین دستیاب ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر انتھونی فوسی نے عندیہ دیا ہے کہ اس سال دسمبر تک کورونا ویکسین کی دستیابی ممکن ہے تاہم حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ واضح طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ سائنسدان ویکسین کی تیاری میں کتنے کامیاب ہوئے ہیں تاہم حالات و واقعات  کے مطابق ممکن ہے ویکسین دسمبر تک دستیاب ہوجائے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کوروناوائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 1,745,911 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 102,114 سے زائد ہے۔