سعودی عرب: سیاحوں کے ویزوں میں تین ماہ کی توسیع

178

ریاض: محکمہ پاسپورٹ نے سعودی عرب میں مقیم سیاحت کیلئے آئےوالے غیرملکیوں کے ویزوں میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔

العربیہ کے مطابق سعودی ڈائریکٹریٹ جنرل آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے ملک میں مقیم سیاحوں کے ویزوں میں تین ماہ کے توسیع کردی ہے۔

محکمہ کے مطابق سیاحتی ویزے پر آنے والے غیرملکی جو کورونا وائرس کے باعث اپنے ملک روانہ نہیں ہوسکے ہیں، اُن کے ویزوں میں بغیر کسی اضافی چارج کے 3 ماہ کی توسیع کردی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کوروناوائرس کیسز کی تعداد 78,541 ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 425 ہے۔