پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی جوہری قوت بن کر ابھرا،شہباز شریف

346

لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی جوہری قوت بن کر ابھرا۔

قائد حزب اختلاف ومسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے یوم تکبیر پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  یوم تکبیر کے تاریخی دن پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی جوہری قوت بن کر ابھرا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت نوازشریف نے دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، نواز شریف نے فیصلہ کن انداز میں پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیربنادیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے لئے جوہری صلاحیت ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت کے پاکستانی سیاست دانوں اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے تمام تر بین الاقوامی دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایک تسلیم شدہ ایٹمی طاقت منوانے کے سنہری موقع کو ضائع ہونے نہیں دیا اور 28 مئی کو چاغی میں 5 دھماکے کر کے بھارتی افواج و سیاستدانوں کا منہ بند کروا دیا۔