سرے کاؤنٹی انتظامیہ کا تماشائیوں کے لیے  اوول گراؤنڈ کھولنے کا فیصلہ

322

سرے کاؤنٹی انتظامیہ نے کورونا احتیاطی تدابیر کے حوالے سےمنصوبہ بندی شروع کرتے ہوئے 25 ہزار 500 تماشائیوں والے اوول گراؤنڈ میں 6 ہزار تماشائیوں کے میچ دیکھنے کے پلان کی تیار ی شروع کردی ہے۔

انگلینڈ کے اوول گراونڈ میں 25 ہزار 500 تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہےتاہم کورونا وباء کے تناظر میں سرے کاؤنٹی کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے کے اصولوں کو اپناتے ہوئے کرکٹ کی سرگرمیاں شروع ہو ئیں تو تماشائیوں کی تعداد کو کم رکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اوول گراؤنڈ نے شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی میزبانی کرنا تھی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز انگلینڈ سیریز جون کی بجائے اب جولائی میں شیڈول کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب اسپورٹس ماہرین کا کہناہے کہ موجودہ حالات دیکھتے ہوئے رواں سیزن میں اوول میں انٹر نیشنل میچز کا انعقاد ممکن دکھائی نہیں دے رہا ہے۔