نیب اجلاس؛ نوازشریف، شہبازشریف، شاہدخاقان عباسی کیخلاف تحقیقات کا جائزہ

444

قومی احتساب بیورو(نیب) نے عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب اجلاس ہوا جس میں نوازشریف، شہبازشریف، شاہدخاقان عباسی کے خلاف اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کیپٹن صفدر، مہتاب عباسی، اکرم درانی اور دیگر کے خلاف اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا جب کہ شریف خاندان، شاہد خاقان عباسی، فواد حسن فواد کے بارے اب تک کی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق آصف زرداری، عبدالغنی مجید، انور مجید اور دیگر کے خلاف تحقیقات پر بھی بریفنگ دی گئی،اجلاس میں گندم اور شوگر اسکینڈل کی تحقیقات بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ میں گندم کی چوری اور خوردبرد کے مقدمات میں 10 ارب روپے کی ریکوری ہوئی۔

اجلاس میں 435آف شور کمپنیوں میں سیف اللہ برادران، علیم خان اور دیگر کے خلاف اب تک کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔