یوم تکبیر نوازشریف کی اپنی مٹی سے وفا کی داستان سناتا ہے،مریم نواز

551

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر ہر سال نوازشریف کی اپنی مٹی سے وفا کی داستاں سناتا ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوچھو اس دھرتی کی مٹی کے اِک اِک ذرے سے، اسکے دریاوں میں بہتے پانیوں کی اِک اِک بوند سے کہ کون ہے جس نےاس چمن کو سنوارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوچھو اسکی سرحدوں کو، آسمانوں کو، ناقابلِ تسخیر بنایا ہے، وہ کون ہے جو سب قربان کرکے بھی عہدِوفا نبھارہا ہے، اور نبھاتا رہے گا، بس ایک ہی جواب آئے گا۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1265694977339936770?s=20

مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ یوم تکبیر ہر سال نوازشریف کی اپنی مٹی سے وفا کی داستاں سناتا ہے، وہ داستاں جو وفاؤں سے شروع ہو کر جعلی سزاؤں پر ختم ہوتی ہے مگر سلام ہے نواز شریف پر کہ کوئی مشکل کوئی قربانی نہ کبھی پہلے نواز شریف کی خدمت کی راہ میں رکاوٹ بنی اور نہ انشاءاللہ آئیندہ بنے گی۔