ملک بھر میں ٹڈی دل کے وار

575

نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ٹڈیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے  اور متاثرہ علاقوں میں  ٹیمیں سروے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اس وقت ملک کے 60 اضلاع میں ٹڈیاں موجود ہے،بلوچستان میں 31، خیبرپختونخوامیں 9، پنجاب میں 10 اورسندھ میں 10 اضلاع متاثر ہیں، ٹڈیوں کے حملہ زدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 1127 ٹیمیں لوکسٹ کنٹرول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 90 ہزار ہیکٹر رقبے کا سروے ہوا،  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4200 ہیکٹر رقبے کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب میں 800 ہیکٹر، خیبرپختونخوا میں 700 ہیکٹر رقبے کی ٹریٹمنٹ ہوئی ہے۔