بھارت میں پارہ 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

395

نئی دہلی : بھارت میں گرمی نے مئی کے مہینے کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کہ ملک کے شمالی اور اندرونی علاقوں میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جو کہ  گزشتہ 10 سالوں میں معمول کے درجہ حرارت  میں سب سے زیادہ بلند سطح پر ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ درجہ حرارت جمعہ کے روز سےمعمول کی سطح پر آنا شروع ہو جائیگا۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 47 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہیٹ ویو کے خدشات کے باعث عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی۔