افغان سیکورٹی فورسز پر حملہ،7 اہلکار ہلاک

385

کابل: افغانستان کے صوبے پروان میں افغان سیکورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان حکومت نے طالبان کی جانب سے حملے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے کابل کے شمال میں واقع صوبے پروان میں افغان سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طالبان جنگجوؤں نے چیک پوسٹ کو آگ لگائی جس کے نتیجےمیں سیکورٹی فورسز کے 5 اہلکار ہلاک ہوئے  جبکہ 2 اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

قبل ازیں گزشتہ روز افغان حکام کی جانب سےطالبان سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں قیدیوں کو رہا کیا جاچکا ہے یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا جب حکومت طالبان سے 3 روز کی فائر بندی میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب طالبان نے افغان حکومت کی جانب سے عائد کیے گئے الزام کی تردید نہیں کی ہے۔