اسپین میں دس روزہ سوگ کا اعلان

113

میڈرڈ( آن لائن) سپین نے کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے پیش نظر 10 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپین کی 14 ہزارعمارتوں اور بحری جہازوں پر 5 جون تک قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور بادشاہ فلپ ششم لاک ڈاو¿ن کے خاتمے پر یادگاری تقریب کی صدارت کریں گے۔کورونا وائرس سے اسپین میں اب تک اموات کی تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔