سانحہ پکا قلعہ کے شہدا کے ایصال ثواب کےلیے خصوصی دعا

170

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈسٹرک حیدرآباد کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سینئر
جوائنٹ انچارج شہزاد قریشی و اراکین ڈسٹرک کمیٹی سیکٹر انچارجز و اراکین سیکٹر کمیٹی نے شرکت کی ۔یاد گار شہدا پر حاضری دی اور سانحہ پکا قلعہ کے شہدا کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کےلیے خصوصی دعا کی ۔ڈسٹرک انچارج سید وسیم حسین و اراکین ڈسٹرک کمیٹی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سانحہ پکا قلعہ 26.27 مئی 90 کی دہائی کا بدترین سانحہ تھا ۔تین دن تک پکا قلعہ کا محاصرہ کر کے رہائشیوں کا پانی بجلی گیس بند کر دیا گیا ۔نہتے محب وطن مہاجروں کا وحشیانہ قتل عام کروایا گیا لیکن آج تک کسی عدالت نے سانحہ پکا قلعہ کا سوموٹو ایکشن نہیں لیا آج بھی پکا قلعہ شہدا کے قاتل آزاد ہیں اور متاثرین انصاف کے منتظر ہیں۔