آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرینگے، عبدالحفیظ شیخ

97

لاہور( آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کریں گے، صوبوں کے اشتراک سے زرعی پالیسی متعارف کرائی جائےگی، ہاﺅسنگ اسکیم کے لیے 90 فیصد ٹیکس کم کیے ہیں، حکومت کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فنڈز مختص کر رہی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت تاجر برادری کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے جو ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔حکومت کو ایک ہی وقت میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور معیشت کے چیلنجوں کا سامنا ہے اور وہ قومی معیشت کے استحکام اور کرونا وائرس سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا اور ان کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے۔