آئندہ ہفتے سے مستحقین کو ادائیگیاں شروع کردینگے، ثانیہ نشتر

192

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے سے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت مستحقین کو بینکوں کے ذریعے ادائیگیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی، بائیو میٹرک تصدیق کے مسائل کو حل کیا جارہا ہے، ہجوم سے بچنے کے لیے پیغامات مرحلہ وار بھیجے گئے۔ ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ جن کی بائیو میٹرک تصدیق کے مسائل تھے اب انہیں ادائیگیاں شروع ہوں گی، جنہیں اب تک صرف اہلیت کا میسج آیا تھا انہیں بھی حتمی میسج بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان شااللہ اگلے ہفتے سے بینکوں میں ان افراد کو ادائیگیاں شروع ہو جائیں گی جن کو انگلیوں کے نشانات کی بائیومیٹرک تصدیق کے مسائل درپیش ہیں۔ اس بارے میں ہم ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے تناظر میں سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، ہجوم نہ ہو اس لیے پیغامات مرحلہ وار بھیجے جا رہے ہیں، وہ افراد جن کے اہل خانہ وفات پا چکے ہیں اور ان کے نام اہلیت کے پیغامات موصول ہوئے تھے، ایسے افراد اور خاندانوں کو ادائیگیوں میں آسانی کے لیے اگلے ہفتے کے آغاز میں طریقہ کار وضع کر دیا جائے گا۔