پیٹرولیم مصنوعات 10 سے 12 روپے فی لٹر سستی ہونے کا امکان

208

اسلام آباد (آن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 10 سے 12 روپے فی لیٹر سستی ہوسکتی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 10 روپے کمی متوقع ہے، ڈیزل کی قیمت میں 5روپے تک کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کےلیے اوئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے تجاویز کے ساتھ سمری تیار کر لی گئی ہے جو وزارت خزانہ ارسال کی جائے گی تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم خود کریں گے۔ ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ پاکستان بہت زیادہ تیل درآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے ملک کوفائدہ ہوگا۔