ناکوں پر ڈرونز اور کیمرہ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے، فواد چودھری

141

اسلام آباد (آن لائن) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے وفاقی حکومت سے پولیس ناکے ختم کر کے ڈرونز اور کیمرہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اسلام آباد کے علاقے ترنول تھانے کی حدود میں پولیس ناکے پر موجود دو اہلکاروں کو فائرنگ سے شہا دت پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے پو لیس اہلکا روں کی شہا دت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ پو لیس نا کوں کو ختم کر کے ڈرونز اور کیمرہ ٹیکنا لوجی کا استعما ل ہو نا چاہیے کیو نکہ نا کو ں پر کھڑے جو ان سب سے زیا دہ خطر ے میں ہوتے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ ہمیں نا کو ں کو جد ید کرنے کے لیے ٹیکنا لو جی کا استعمال کر نا ہو گا ۔