حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں،تین ملزمان پکڑے گئے

137

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ پولیس نے دوران پیٹرولنگ نیشنل ہائی وے گھمن آباد کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے اس سے پانچ لیٹر کچی شراب برآمد کرلی۔ ملزم شاہ زیب جٹ ولد محمد مقبول جٹ کے خلاف بلدیہ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ دوسری کارروائی میں واہ پل کے قریب سے ایک شخص کمدارعلی ولد رمضان علی چانگ کو گرفتار کرکے اس سے دس لیٹر کچی شراب برآمد کرلی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔علاوہ ازیںاے سیکشن پولیس نے منشیات چوری ڈکیتی سمیت
دیگر وار داتوں میں ملوث ملزم عطاءاللہ پٹھان کو دس لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او اے سیکشن نثار علی شاہ کی قیدت پولیس نے امانی شاہ کالونی قبرستان کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو روک کر چیک کیا جس کے قبضے سے دس لیٹر کچی شراب برآمد ہوئی ۔ملز م عطاءاللہ پٹھان ولد حضرت نبی کے خلاف پولیس نے کچی شراب کی برآمدگی کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ملزم چوری ‘ منشیات فروشی سمیت کئی جرائم کی وار داتوں میں ملوث رہا ہے اور اس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں ۔