حیدرآباد ،کورونا کے 4 مریضوں پر پلازمہ کا تجربہ کامیاب

142

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سول ہسپتال میں کورونا وائرس کے پانچ مریضوں پر پلازمہ کا تجربہ۔ چار پر کامیاب رہا ۔ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر شاہد جونیجو کا کہنا ہے کہ پلازمہ کے تجربے کے بعد پانچ میں سے 4 مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ ایک مریض پلازمہ لگنے باوجود بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔ان کا کہنا تھا کہ سول ہسپتال کے ماتحت 27 کورونا وائرس کے مریض زیر علاج ہیں۔کورونا وائرس کے 7 مریض سول ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ جبکہ 20 مریضوں گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔کورونا وائرس سے اب تک 11 ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس عملہ متاثر ہوا ہے۔ 11 متاثر ہونے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سے کافی افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔مزید بھی بہتری کی طرف ہیں ۔علاوہ ازیںسول اسپتال حیدرآباد میں کورونا کا ساٹھ سالہ مریض انتقال کرگیا۔ مذکورہ شخص نوشہرو فیروز سے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا۔ لیاقت میڈیکل اسپتال حیدرآباد(سول) کے آئسولیشن وارڈ میں کورونا سے متاثرہ مریض ساٹھ سالہ علی اکبر شاہ انتقال کرگیا جس کی میت کو ایدھی رضاکاروں نے غسل دینے کے بعد اس کے آبائی علاقے نوشہرو فیروز روانہ کردیا۔