ٹڈی دل سے بچاؤ کیلیے فضائی اسپرے کیا جائے،وزیر اعلیٰ پنجاب

118

لاہور(نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کے لیے فضائی اسپرے پر خصوصی توجہ کی جائے اور گاڑیوں کے ذریعے بھی اسپرے کے کام کو مزید تیز کیا جائے،موجودہ حالات میں متعلقہ محکموں اوراداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنا ہوگا، فیلڈ افسران متحرک انداز میں فرائض سرانجام دیں۔مرکزی اورضلعی سطح پر قائم کنٹرول روم کے ذریعے 24/7صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے اور کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال کے باوجود اپوزیشن رہنماؤں نے سیاست چمکانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ بھی روکنا ہے اور لوگوں کو غربت اور بھوک سے بھی بچانا ہے۔ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر زمینی حقائق سے لاعلم ہیں، تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے۔