پنجاب پولیس کے مزید 50 اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق

119

لاہور (آن لائن) عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران پنجاب پولیس کے مزید 50 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق سامنے آئی ہے۔ جس کے بعد کورونا وائرس کے تصدیق شدہ پنجاب پولس کے افسران اور اہلکاروں کی تعداد 607 ہوگئی ہے۔ جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اس حوالے سے آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔