قلت کے باوجود عمران خان کے حکم پر چینی برآمد کی گئی‘ ن لیگ

162

لاپتہ وزیراعظم کے نامعلوم ترجمان صرف پریس کانفرنسز کیلئے ہیں، انہیں صرف سیاسی مخالفین پر تنقید کی پڑی رہتی ہے،شہزاد اکبر نے اصل مجرموں کو پچھلی گلی سے نتھیاگلی بھگا دیا: ترجمان مسلم لیگ ن اسلام آباد (خبر ایجنسیاں ) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر ملک میں قلت کے باوجود چینی ایکسپورٹ کی گئی۔مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت کورونا سے لڑنا نہیں چاہتی بلکہ اس کا کام شہباز شریف کو صبح شام یاد کرنا ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ معصوم چینی چور اسد عمر برآمد کی وجہ بتاتے ہیں کہ اس کا مقصد زرمبادلہ کمانا تھا۔ صفحہ 71 پر چینی انکوائری رپورٹ کہتی ہے اسد عمر کے جواب تسلی بخش نہ تھے ۔خیال تھا کہ شہزاد اکبر چینی بحران پر عثمان بزدار کے استعفے کا اعلان کریں گے۔ رپورٹ کے صفحے 73 .74 پر عثمان بزدار کہتے ہیں انہیں زبانی ہدایات کس نے دی وہ نہ بتا سکے، سچ تو یہ ہے کہ انہیں یہ ہدایات عمران خان نے دی تھیں۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نواز شریف بطور وزیراعظم جے آئی ٹی میں پیش ہوسکتا ہے لیکن لاپتا وزیراعظم کو کمیشن میں طلب نہ کیا گیا، رزاق دائود نے بھی کمیشن کو بتایا کہ عمران خان کے حکم پر ملک میں چینی کی قلت کے باوجود ایکسپورٹ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ طیارہ سانحہ کے بعد وزیراعظم چھٹیاں منانے نتھیاگلی چلے گئے۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر نے اصل مجرموں کو پچھلی گلی سے نتھیاگلی بھگا دیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے کا حادثہ ہوا اور وزیراعظم عمران کان عید کی چھٹیاں منانے چلے گئے۔ لاپتا وزیراعظم کے نامعلوم ترجمان صرف پریس کانفرنسز کیلیے ہیں، انہیں صرف سیاسی مخالفین پر تنقید کی پڑی رہتی ہے۔ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے لاپتا ہونے پر تشویش ہے، حکومت وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرے۔ انہوںنے کہاکہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنیوالا وزیراعظم لاپتا ہے۔آئی ایم ایف جانے کے بجائے خود کشی کرنے والا وزیراعظم لاپتا ہے،بھیک مانگنے پر موت کو ترجیح دینے والا وزیراعظم لاپتا ہے۔انہوںنے کہاکہ انڈے ، کٹوں ، مرغیوں اور بھینسوں سے ملکی معیشت ٹھیک کرنے والا وزیراعظم لا پتا ، وزیراعظم مریضوں کی دوائی مہنگی کر کے لا پتا ، وزیراعظم حج مہنگا کر کے لا پتا ،وزیراعظم عوام کی507 ارب کی چینی چوری کرکے لا پتا ،وزیراعظم جان بچانے والی ادویات کے نام پر اربوں روپے کی دیگر ادویات بھارت سے درآمد ہونے کا فیصلہ کر کے لا پتا ،وزیراعظم کہاں ہیں جب طیارے کا حادثہ ہوا ،طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں نہ ملنے پر ان کے پیارے پوچھ رہے ہیں کہ وزیراعظم کہاں لاپتا ہے۔