بھارت متنازع علاقے میں فضائی پٹی بنانے کی کوشش کررہا ہے‘ شاہ محمود قریشی

151

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک+آئی این پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت متنازع علاقے میں فضائی پٹی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ارادے ٹھیک دکھائی نہیں دیتے ، پورے خطے کا امن داؤ پر لگا ہے، بھارت پاکستان کے خلاف افغانستان کی سر زمین استعمال کرتا رہا،بھارت کو ڈائیلاگ کا طریقہ اپنا کر معاملہ سلجھانا چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کے ساتھ کھیل رہا ہے، بھارت کا نیپال کے ساتھ رویہ بھی سب کے سامنے ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کسی سے پوشیدہ نہیں، بھارتی عوام بھی حکومتی پالیسیوں سے نا خوش ہے، بھارت اپنے اندرونی معاملات سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے اور پروپیگنڈے کا سہارا لے رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں محاذ آرائی کی کیفیت گرم کر رکھی ہے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاک فوج نے بھارت کا جاسوس طیارہ مارگریا ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھائے جائے۔