احتساب کے قوانین میں ترمیم نہیں ہونی چاہیے،وفاقی وزیر

180

ٹیکسلا ( آن لائن ) وفاقی وزیرایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ احتساب کے قوانین میں ترمیم نہیں ہونی چاہیے،میرے اثاثوں کی تحقیقات بھی 71 ء سے ہونی چاہیے،حکومتی زعماء سمیت اپوزیشن کے لوگ بھی اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کریں، جو لوگ ملک کو35 برس سے دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ان کا کڑا احتساب ہونا چاہیے، طیارہ حادثے تحقیقات قلیل وقت میں مکمل کی جائیں گی،ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت احتساب سے کوئی مبرا نہیں تمام کابینہ کے ارکان ،حکومتی ذمے داران ،اعلیٰ سرکاری افسران اور اپوزیشن سے وابستہ افراد کو بھی احتساب کیلیے پیش ہونا چاہیے،بدعنوانوںکو تو کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو سب سے بڑا نقصان ان 2 نمبر کاروبار کرنے والوں نے پہنچایا ہے ،میرا دامن صاف ہے جس نے بھی میرے خلاف اس اشو کو اٹھایا ہے اسے کچھ حاصل ہونے والا نہیں۔