کرپشن کیسز کا ازسر نو جائز ہ لینے کے لیے نیب اجلاس آج ہوگا

100

لاہور (آن لائن) کرپشن کیسز کا ازسر نو جائزہ لینے کے لیے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس آج (جمعرات) کو ہو گا۔ میڈیا کے مطابق اجلاس میگا کرپشن کیسز کا ازسر نو جائزہ لینے کے لییطلب کیا گیا‘ اجلاس میں میگا کرپشن کیسز سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل نیب اور ڈی جی آپریشنز شرکت کریں گے جبکہ تمام ریجنل بیوروز کے ڈی جیز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔