ارطغرغازی سے بھارتی ڈراموں کا زور کم ہوا،شہباز گل

207

اسلام آباد(اے پی پی / آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے ترک ڈراما ارطغرل غازی کو خریدنے کے حوالے سے ثانیہ سعید کی طرف سے اٹھائے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ پی ٹی وی نے اسے خریدا نہیں، برادر ملک ترکی کی طرف سے یہ پاکستان کے لیے تحفہ ہے، آپ بھی پہلے کی طرح پھر اچھا کام کریں، وہ بھی آن ائر ہو گا، بات کرنے سے پہلے تحقیق ضروری ہے، آرٹ اور کلچر کے لوگوں کے دل کھلے ہونے چاہئیں، یہاں بھارت مواد کی بہتات تھی، شکر ہے بہتر مواد آیا۔واضح رہے کہ قبل ازیں ایک انٹرویو میں ثانیہ سعید نے کہا تھا ارطغرل ڈرامے کی خریداری پر خرچ ہونے والی رقم یہ ڈراما نہ خریدے جانے کی صورت میں کس منصوبے پر خرچ کی جانا تھی۔ شہباز گل نے اس پر واضح کیا کہ یہ ڈراما خریدا نہیں، برادر ملک ترکی کی طرف سے یہ پاکستان کے لیے تحفہ ہے۔ علاوہ ازیں شہباز گل نے شہباز شریف کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سیاست کریں، سیاست میں خواتین پر اٹیک کرنا مناسب نہیں، آپ کو حکومت نہیں مل سکی تو کم از کم اس سطح تک تو نہ جائیں، کاش وہی آپ کو سمجھائیں جو لبرل ہونے کے دعویدار ہیں اور آپ کے ساتھ ہونے کا دم بھرتے ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ آپ نے دوبارہ اخلاق سے گری بات کی تو پھر ہمارے لوگ بات کرنے میں آزاد ہوں گے۔