نجی اسپتال کا مکمل ادائیگی کے باوجود مریضہ کو داخل کرنے سے انکار

179

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع سیفی اسپتال میں مکمل ادائیگی کے باوجود مریضہ کو داخل کرنے اور اس کا علاج کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کورونا ایمرجنسی کے نام پر مریضوں کو داخل نہیں کیا جا رہا ہے۔ مریضہ کے ساتھ آنے والا ایک شخص اسپتال میں شور مچا رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ میں اسپتال فیس کی مکمل ادائیگی کر چکا ہوں اور 11 بجے سے اب 2 بجے تک مریضہ کو داخل نہیں کیا گیا ہے اور فیس مکمل لینے کے باوجود اس کا علاج کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عید کے بعد سے شہر میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے اور تقریباً تمام ہی بڑے اسپتالوں میں گنجائش ختم ہو چکی ہے اور مریضوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں دھکے کھانے پڑ رہے ہیں لیکن کہیں بھی داخل نہیں کیا جا رہا ہے۔