پنجاب میں بیت المال کونسل کا 17 سال پرانا قانون تبدیل کردیا گیا

115

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے پنجاب بیت المال کونسل کا 17 سال پرانا قانون تبدیل کردیا ہے جس کا مقصد پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب سے صوبائی اور قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈروں اور منتخب ارکان کو نوازنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے پنجاب بیت المال کونسل کے 2003ء کے قواعد و ضوابط کو تبدیل کر کے کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے والوں کی جگہ منتخب اراکین تحریر کردیا ہے تاکہ پنجاب کی ضلعی بیت المال کونسلوں کے چیئرمینوں کے عہدے پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈروں اور منتخب ارکان قومی اسمبلی کو نوازا جاسکے جبکہ کونسل کے 2003ء کے رولز میں ٹکٹ ہولڈروں اور منتخب ارکان اسمبلی پر ضلعی بیت المال کونسلوں کے چیئرمین بننے پر پابندی تھی۔