مسلمان حجاب پوش خاتون برطانوی تاریخ کی پہلی جج مقرر

213

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں جج کے عہدے پر فائز ہونے والی باحجاب مسلمان خاتون رافعہ ارشد جلد ہی مڈلینڈ میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کا عہدہ سنبھال لیں گی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق 40 سالہ خاتون کا تعلق لیڈز سے ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 11 سال کی عمر میں جج بننے کا خواب دیکھا تھا۔ لا کالج کے لیے انٹرویو دیتے وقت بھی اہل خانہ نے حجاب اتارنے کا کہا تھا تاہم انہوں نے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نوجوان مسلمانوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ وہ جس مقام پر پہنچنے کا خواب دیکھتے ہیں، اسے پورا بھی کر سکتے ہیں۔ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ معاشرے میں مختلف نظریات اور سوچ رکھنے والے افراد کے مسائل کو بھی سنا جانا چاہیے۔