فلپائن: انسداد منشیات مہم میں ہلاکتوں کی تحقیقات کی جائے‘ انسانی حقوق تنظیم

136

نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیومن رائٹس واچ نے فلپائنی حکومت کی انسداد منشیات مہم کے بارے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی اعلیٰ تنظیم سے آزادانہ تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انسانی حقوق تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ منشیات فروشی کے خلاف کارروائیوں میں ہزاروں انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں خاص طور پر بچوں پر اس مہم کے منفی اثرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعض بچوں کو اسکول چھوڑ کر ملازمت پر جانا پڑا اور یہاں تک کہ وہ بے گھر ہو گئے کیونکہ حکومت کی جانب سے مدد کا کوئی پروگرام نہیں تھا۔ ہیومن رائٹس واچ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے آیندہ ماہ منعقد ہونے والے اجلاس کے لیے یہ رپورٹ گزشتہ روز شائع کی ہے۔